دوہرا قتل‘ تین ملزمان کو شک کا فائدہ دیکر بری کرنے کا حکم 

دوہرا قتل‘ تین ملزمان کو شک کا فائدہ دیکر بری کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (خصو صی ر پو رٹر)  ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے غیرت کے نام پر دوہرے قتل میں ملوث تین ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)
 قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بہا الدین زکریا کے مطابق ملزمان قاری محمد قاسم، محمد امین اور امجد علی کے خلاف علی نواز نے 6 جولائی 2018 کو مقدمہ نمبر 509 درج کرایا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزمان نے محمد عدیل اور طوبی بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا ہے۔ مقتول 5 جولائی کی شام والدہ کی دوائی لینے کے لیے گھر سے نکلا اور رات گئے تک گھر نہ لوٹا، مدعی جانتا تھا کہ مقتولین کا آپس میں 4 سال سے معاشقہ چل رہا تھا اور گواہ عابدہ پروین بھی اس بارے بخوبی واقف تھی۔ اطلاع پاکر گواہ موقع پر پہنچے اور دیکھا کہ دونوں مقتولین کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹ دیے گئے تھے۔ جس پر مقدمہ درج ہوا اور ملزمان کو سمن کیا گیا تاہم ملزمان محمد امین اور امجد علی ضمانت پر رہا تھے جبکہ ملزم قاری محمد قاسم پولیس حراست میں پیش ہوا فاضل عدالت نے قرار دیا کہ پولیس نے خون سے لت پت کپڑوں کو تحویل میں نہیں لیا اور پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی اسی بنیاد پر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ بری کیا جاتا ہے۔
دوہرا قتل