مظفر گڑھ: سرکاری نرخ پر ملنے والا آٹا دکانداروں کو فروخت کرنیکا انکشاف 

مظفر گڑھ: سرکاری نرخ پر ملنے والا آٹا دکانداروں کو فروخت کرنیکا انکشاف 

  

مظفرگڑھ(نیوز رپورٹر) فلور ملز غازیگھاٹ کے منیجر کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری نرخ پر عوام کے لیے دئیے جانے والے 40 تھیلے غریبوں کو ملنے کی بجائے فیاض سہرانی دوکاندار کے گھر پر اتروا کر پیکنگ تبدیل کرکے 28 سو روپے فی من فروخت ہورہا ہے‘ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے آٹا پر سبسڈی دی گئی ھے جس کے تحت 20 کلو آٹے (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)

کا تھیلہ قیمت 860 روپے مقرر کی گئی ھے۔ ضلع بھر میں سستا آٹا پوائنٹس بنا کر آٹا کی سپلائی جاری ھے۔ غازیگھاٹ میں فیاض حسین سہرانی نامی شخص نے اپنی کریانہ دوکان کے لیے 20 کلو والے 40 آٹا کے تھیلوں کی منظوری کروا رکھی ھے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر ملتے ہیں۔ زرائع نے انکشاف کیا ھے کہ بوٹا فلور ملز غازیگھاٹ کے منیجر کی مبینہ ملی بھگت سے فیاض سہرانی نامی شخص ضلعی حکومت کی جانب سے ملنے والے 40 آٹا کے تھیلے اپنی دوکان پر اتروانے کی بجائے اپنے گھر پر اتروا کر پیکنگ تبدیل کرنے کے بعد وہی سبسڈی والا آٹا 28 سو روپے فی من کے حساب سے اپنی کریانہ دوکان میں رکھ کر فروخت کرتا ھے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -