آئندہ الیکشن میں فراڈ پارٹی کہیں نظر نہیں آئے گی‘ رانا ثناء اللہ 

  آئندہ الیکشن میں فراڈ پارٹی کہیں نظر نہیں آئے گی‘ رانا ثناء اللہ 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لیگی کارکنان و جمہوریت پسند(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

 نوجوان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی بھر پور سیاسی جدوجہد سے لانگ مارچ کی مثالی کامیابی اور سلیکٹڈ حکومت کی رخصتی نوشتہ دیوار ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں مریم نواز اور حمزہ شہباز  مہنگائی سے دووقت کی روٹی سے تنگ عوام کے حقوق کی جنگ بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں آئندہ انتخاب میں تبدیلی کے نام پر فراڈ کرنے والی پارٹی کہیں نظر نہیں آئے گی وہ لیگی رہنماء میاں احمر فاروق کمبوہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے نائب صدر  رانا احمد یار سابق یو سی ناظم میاں عمر فاروق کمبوہ محمد حسیب کمبوہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اپنے ارکان اسمبلی ان کے ساتھ نہیں ڈرا دھمکا اور ترقیاتی گرانٹ دے کر اعتماد کے ووٹ سے حکومت چلانا ممکن نہیں رہا مقتدر قوتیں بھی نااہلوں اور نالائقوں کو سہارے دے کر ان کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں اب چور ڈاکو تبدیلی ایجنڈہ کی حقیقت عوام پر کھل چکی ہے جو بھی اب سلیکٹڈ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوگا اس کی سیاست کا انجام بھی بھیانک ہوگا اس لیے حکومت کے اتحادی بھی پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ جلد چھوڑ دیں گے انہوں نے جلد دورہ وہاڑی کا وعدہ بھی کیا احمر فاروق کمبوہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن اور زیلی تنظیموں کو فعال بنانے کے لیے متحرک اور عوام میں رہنے والوں کو عہدوں پر فائز کیا جائے تاکہ ضلع دوبارہ حقیقی طور پر مسلم لیگ ن کا قلعہ بن جائے۔

رانا ثناء اللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -