سینیٹ الیکشن میں گیلانی کو منظم  سازش سے ہرایا گیا‘ شیر علی گورچانی

سینیٹ الیکشن میں گیلانی کو منظم  سازش سے ہرایا گیا‘ شیر علی گورچانی

  

محمد پوردیوان (نامہ نگار) سلیکٹیڈ جعلی حکمرانوں،،نے سینٹ (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)

انتخاب پر بھی ڈاکہ زنی کرکے متنازعہ بنا دیا ہے گیلانی کی جیت کو بازور طاقت شکست میں بدل دیا گیا  ظلم کی حکومت  دیر تک قائم نہیں رہ سکتی  26مارچ پی ڈی ایم لانگ مارچ عمران خان کو گھر بھیج کر ہی رہیگا ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب  سردار شیر علی خان گورچانی نے دور محمد پوردیوان عبدالرزاق خان گوپانگ کے ٹی پارٹی کے موقع پر لیگی رہنماں  سردار شیر جہان خان گشکوری حاجی مجاہد حسین خانزادہ  عبدالستار لاشاری  عبدا لااحد بھٹی  ضیا بھٹی  ،شیر جان لاشاری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے امیدوار  1ووٹ سے جیت چکے تھے پرائیزنڈگ آفیسر نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے  7ووٹ مسترد کر دئے جس پر ڈاکہ زنی کی گئی ہے ظلم ودھاندلی پر قائم ہونے والی حکومت ذیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی  عوام سلیکٹیڈ جعلی حکومت سے سخت بیزار ہیں  بیروزگاری مہنگائی  بدامنی لا قانونیت تھمنے کا نام نہیں لے رہی بجلی گیس وانسانی ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں فاقوں وغربت سے تنگ عوام خود کشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں  سلیکٹیڈکو مزید وقت دینا ملک وقوم کے ہرگز مفاد میں نہ ہے 26مارچ کا پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سلیکٹیڈ کی رخصتی کا موجب ہوگا  ملک وقوم کو درپیش بحرانوں کا حل مڈٹرم انتخاب ہی ہیں۔

شیر علی گورچانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -