سزائے موت کی اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے ملتان میں خصوصی ڈویژن بنچ قائم 

سزائے موت کی اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے ملتان میں خصوصی ڈویژن بنچ قائم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی ر پو رٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے موت کی اپیلوں پر جلد سماعت کے لئے ملتان بنچ میں مسٹر جسٹس صداقت علی خان اور مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل خصوصی ڈویژن بینچ قائم کیا ہے جو صرف سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز بھی 12 اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے 8 اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے سزائے موت کے قیدیوں (بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)
 کو رہا کرنے کا حکم دیا، سزائے موت کے دو قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کی جبکہ دو اپیلوں پر آج دوبارہ سماعت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں کے رہائشی غلام رسول کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت ہوئی تھی مقدمہ میں پانچ نامزد ملزم تھے جن میں سے تین ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا گیا ایک نامعلوم رہا صرف ملزم غلام سرور کو سزائے موت سنائی گئی۔ ملزمان گلزار احمد اور عباس عرف عباسا کی سزائے موت کو عمرقید کی سزا میں تبدیل کر دیا گیا۔جبکہ بری ہونے والوں میں ملزمان محمد منیر، محمد جاوید عرف جیدا، قمرالزمان، منصب علی، محمد اشفاق عرف شاکی، اکمل عباس عرف ٹوکا، عباس عرف عباسا، غلام رسول اور محمد اعجاز شامل ہیں۔ ملزمان لیاقت علی، رضیہ پروین اور محمد اقبال کی اپیل پر آج دوبارہ سماعت ہوگی۔
متوقع