وفاق المدارس کے تحت امتحانات‘ 2354 مراکز قائم‘ انتظامات فائنل‘ عملہ تعینات
مظفرگڑھ(نامہ نگار) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت امسال درجات کتب کے سالانہ امتحانات کا آغاز 20 مارچ (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)
سے ھوگا۔ملک بھر میں درجات کتب،دراسات دینیہ،تجوید للعلما والعالمات کے اس سال ھونے والے سالانہ امتحان میں مجموعی طور پر 2354 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں،جس میں بنین کے 691 اور بنات کے 1663سنٹرز ہیں۔گزشتہ سال کی نسبت سینٹرز کی مجموعی تعداد میں ایک سو اٹھاسی (188) کا بہت بڑا اضافہ ہوا ہے۔ان امتحانی مراکز میں نگران عملہ کی مجموعی تعداد سولہ ھزار اکیاسی (16081) ہے۔جس میں علما مدرسین عملہ 5698 جبکہ خواتین عالمات عملہ کی تعداد 10383 ہے۔گزشتہ سال کی نسبت مجموعی تعداد میں 1272کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ امتحانات کی تیاریاں مکمل ھوچکی ہیں،تمام مراکز امتحان اور نگران عملہ کی تقرریاں بھی کردی گئیں ہیں۔
عملہ تعینات