نوجوان وکلاء کو چیمبرز کی الاٹمنٹ یقینی  بنائیں گے‘ ملک اقبال ثاقب ایڈووکیٹ

نوجوان وکلاء کو چیمبرز کی الاٹمنٹ یقینی  بنائیں گے‘ ملک اقبال ثاقب ایڈووکیٹ

  

 ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)بار ایسوسی ایشنز ایک اعلی روایات اور اعلی اقدار کا حامل ادارہ ہے الیکشن کے بعد منتخب (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

نمائندے پوری بار کے نمائندہ ہوتے ہیں بار ایسوسی ایشنز تقسیم نہیں ہوتیں ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے ہماری اولین ترجیح وکلا کالونی کا اجرا ہے یہ کام 2005 سے شرو ع ہوا تھا اب اس کی تکمیل کا وقت آ گیاہے نوجوان وکلا کو چمبرز کی الاٹمنٹ کو یقینی بنانا اور نئے چمبرز کی تعمیر کے کام کا آغاز اس ہی سال شرو ع ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب بار کونسل ڈیرہ غازی خان ملک اقبال ثاقب ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد خان کلاچی ایڈوکیٹ،سابق ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد سلیم ایڈوکیٹ،ملک منور ثاقب ایڈوکیٹ,ملک فہیم اکبر ایڈوکیٹ، نائب صدر رقیہ رمضان ایڈوکیٹ،سید وقاص شاہ ایڈوکیٹ، ہمایوں لطیف ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ملک اقبال ثاقب نے کہا کہ وکلا کی عزت اور وقار جوڈیشری کے ساتھ منسلک ہے وکیل افسر آف دی کورٹ ہے ہم ایک وکیل کو تمام سہولیات مہیا کریں گے جس سے انصاف کی فراہمی میں آسانی ہو گی ہمارا ایک اہم حصہ ہمارا موکل اور پبلک ہے جس کے یہ تمام تر سیسٹم چل رہا ہے ہم اپنے موکل کے حقوق کے امانت دار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ وکلا کے ساتھ عوام الناس کی سہولیات کا خیال رکھا جائے گا انکے بیٹھنے کیلئے شیڈ،پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا ہم کرپشن کے خاتمہ کیلئے ضروری اقدامات کریں گے تمام محکمو ں کے سربراہان اپنے محکموں سے کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کریں وکلا بھی اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کریں گے ڈسٹرکٹ بار صدر عظمت اسلام غلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وکلا کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے۔

اقبال ثاقب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -