صادق سنجرانی کی جیت حق‘ سچ کی فتح‘ نوابزادہ  منصور خان‘ محمد بلال خان‘ وقاص ہمایوں کا ردعمل

صادق سنجرانی کی جیت حق‘ سچ کی فتح‘ نوابزادہ  منصور خان‘ محمد بلال خان‘ ...

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان، صوبائی راہنماں نوابزاد(بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)

ہ محمد احمد خان،، صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، نوابزادہ محمد بلال خان، صدر متحدہ شہری محاذ خان گڑھ رانا سہیل فرزند، کوارڈینیٹر ایم پی اے نوابزادہ وقاص ہمایوں خان اور نوابزادہ ظفر محمود خان ممبر ضلعی بیت المال کمیٹی مظفرگڑھ اور مسرور خان نے ایوان بالا سینٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی تاریخی فتح پر وزیر اعظم عمران خان،پی ٹی آئی کی پوری قیادت اور ملک بھر کے جمہوریت پسند عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو ووٹ دینے والے سینٹ کے تمام معزز ارکان کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے سینٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی شاندار اور تاریخی کامیابی کو وزیر اعظم عمران خان پر عوام کے اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -