ہائی کورٹ بار ملتان: الیکشن پولنگ چیلنج  کرنے کا معاملہ‘ 20 مارچ کو اہم اجلاس

ہائی کورٹ بار ملتان: الیکشن پولنگ چیلنج  کرنے کا معاملہ‘ 20 مارچ کو اہم اجلاس

  

ملتان (خصو صی ر پو رٹر) ہائیکورٹ بار کے سالانہ الیکشن کی پولنگ کو چیلنج کرنے کے معاملے پر الیکشن کے خلاف اپیل پر (بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

آئندہ اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔ یاد رہے کہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامیاب امیدوار سجاد حیدر میتلا کی جیت کو مد مقابل امیدوار ملک صفدر حسین سرسانہ نے ماننے سے انکار کیا تھا۔ہارنے والے امیدوار نے دھاندلی کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے رزلٹ کو چیلنج کیا۔جس پر  فیصلہ کرنے کے لیے ایک اپیلیٹ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین سہیل اقبال بھٹی جبکہ ممبران میں ظفر اللہ خاکوانی اور سید کبیر محمود شاہ شامل ہیں۔ انکوائری کے لئے آئندہ اجلاس 20 مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -