تیل قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات‘ فلنگ  سٹیشن مالکان کا ایکشن‘ پٹرول کی سپلائی بند

  تیل قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات‘ فلنگ  سٹیشن مالکان کا ایکشن‘ پٹرول کی ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی خبروں کے بعد گزشتہ روز (بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

متعدد پٹرول پمپ مالکان نے صارفین کو پٹرول کی سپلائی عارضی طور پر بند کردی جبکہ بعض پٹرول پمپس پر صارفین کو محدود مقدار میں پٹرول کی فراہمی کی جاتی رہی ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری گزشتہ روز وزیر اعظم کو بھجوائی تھی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک جبکہ ڈیزل میں ساڑھے 5 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی عارضی طور پر محدود کردی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برائیلر، انڈے، چینی، آٹا سمیت دیگر بنیادی اشیا کے نرخ تو پہلے ہی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں اب رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے نکل جائے گی جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے گریز کرے بلکہ قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف دے۔

سپلائی بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -