وہاڑی:مہنگائی کیخلاف (ن) لیگ کا مظاہرہ حکومت کیخلاف نعرے بازی‘ عمران خان کو  اب گھر جانا پڑے گا‘ ثاقب خورشید کا ردعمل

وہاڑی:مہنگائی کیخلاف (ن) لیگ کا مظاہرہ حکومت کیخلاف نعرے بازی‘ عمران خان کو  ...

  

 وہاڑی (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید کی قیادت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف(بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)

 احتجاجی مظاہرہ کیاگیا‘ شیخ ظفر شہزاد رانا فیض الرسول فیضی چودھری عباس سعید اختر چودھری حاجی خادم شیخ عثمان غوری رانا اطہر رسول فہد نیاز  نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی میاں محمد ثاقب خورشید نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ نالائق حکومت اپنے تمام تر وعدے بھلا کر لوٹ مار میں مصروف ہے یہی وجہ ہے کہ عام استعمال کی اشیا کی قیمتیں  جتنی تیزی سے بڑھ رہی ہیں اس کی کسی سابقہ دور حکومت میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا پی ڈی ایم عوام کی مشکلات دیکھ کر ظالم حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے لیے نکلی ہے لانگ مارچ میں عوام اپنی بھر پور شرکت یقینی بنا کر جھوٹے ترین وزیر اعظم کو استعفی پر مجبور کردیں گے ایک سوال کے جواب میں شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کو پی ٹی آئی کے سیاسی کلچر کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -