آئین‘ قانون کی بالا دستی کیلئے میدان میں  نکلنا ضروری‘ سید ذیشان اختر کی بات چیت

آئین‘ قانون کی بالا دستی کیلئے میدان میں  نکلنا ضروری‘ سید ذیشان اختر کی ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاہے سینیٹ الیکشن سے(بقیہ نمبر53صفحہ 6پر)

 چیئرمین سینیٹ کے الیکشن تک پیسے کی چمک دمک کے علاوہ کچھ نہیں تھا اس بات سے ثابت ہوگیا کہ جماعت اسلامی کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ درست تھا واضح ہوگیاکہ یہ الیکشن کم سلیکشن زیادہ تھی جس کا پی ڈی ایم اور حکومت دونوں حصہ بنیں۔جماعت اسلامی اس کرپٹ نظام کے خلاف ہے جس کی وجہ سے سینٹ کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ جب تک الیکشن کے پراسس سے پیسے کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک کرپٹ سسٹم کے ہاتھوں آئین پامال ہوتا رہے گا۔آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے اس نظام کے خلاف میدان میں نکلنا ضروری ہے۔یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی نے اس سسٹم کے خلاف علم بغاوت بلند کر رکھا ہے۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -