ڈیرہ ڈویژن: نہروں کی جبری بندش کیخلاف کاشتکار تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ 

ڈیرہ ڈویژن: نہروں کی جبری بندش کیخلاف کاشتکار تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ 

  

خان گڑھ (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) تلیری کینال مظفرگڑھ سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویژن بھر کی نہروں کی جبری بندش کے خلاف ایگری فورم رجسٹرڈ مظفرگڑھ اور آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے زیر اہتمام مشترکہ احتجاج کیا گیا، گزشتہ روز ایگری فورم رجسٹرڈ مظفر(بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)

گڑھ اور آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے زیراہتمام متعدد کسانوں ملک فیض بخش، منظورحسین، اللہ ڈتہ بھٹی، مختیار آرائیں، امیربخش, مجید حسین، محمد اقبال، غلام قادر سمیت دیگر نے سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور ضلعی صدر ایگری فورم ضلع مظفرگڑھ مہر راشد نصیر سیال کی زیر قیادت تلیری کینال مظفرگڑھ کی گزشتہ 6 ماہ سے جبری بندش پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہار حکام بند نہر میں پانی فراہم نہیں کررہے جس سے کسان طبقہ مہنگے داموں ڈیزل خرید کر کے فصلات کی آبپاشی پر مجبور اور مقروض ہو رہے ہیں انہوں نیکہا کہ کسان درجنوں ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود بھی افسر شاہی کے زیرعتاب ہے اور شعبہ زراعت سے وابستہ ادارے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں انہوں نیکہا کہ عرصہ دراز سے مظفرگڑھ میں تعینات ایکسئین انہار نے کسان کش پالیسی اختیار کررکھی ہے اور اب تلیری کینال مظفرگڑھ کو چالو کرنے کی بجائے کسانوں کو مزید مقروض کرنے کے درپے ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نیکہا کہ موجودہ حکومت اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے کسانوں کو ریلیف فراہم کرے اور تلیری کینال مظفرگڑھ سمیت ضلع بھر کی بند نہروں میں فوری پانی چھوڑا جائے بصورت دیگر کسان احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرے گی، کسان راہنماں نے وزیراعلی پنجاب سے ضلع مظفرگڑھ کے کسانوں سے سوتیلے پن جیسا سلوک بند کرنے اور ضلع بھر کی نہریں چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -