پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، 15مارچ اسلامو فوبیا کیخلاف دن منظور، او آئی سی خصوصی مہم چلانے پر تیار 

پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، 15مارچ اسلامو فوبیا کیخلاف دن منظور، او آئی سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آئی این پی) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق پاکستان نے او آئی سی کے 47ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی تھی جس میں 15مارچ کو اسلاموفوبیا کیخلاف دن منانے کو تجویز پیش کی گئی تھی اور اب پاکستا ن کی سفارتی کاوشیں رنگ لے آئیں۔او آئی سی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اسلاموفوبیا پر 15مارچ کو عالمی دن منانے کی قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا 15مارچ کو عالمی سطح پرمنانے کیلئے او آئی سی کاوشیں کر رہی ہے۔ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کی حمایت کی ہے، اسلاموفوبیا کے بڑ ھتے رجحان روکنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے آواز اٹھائی، اسلامو فوبیا کے رجحان سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ او آئی سی کی جانب سے 15 مارچ کی حمایت مسلمانوں کی ترجمانی ہے، یہ دن منانے سے غلط فہمیوں کے ازالے میں مدد ملے گی، ہم بین المذاہب اور ثفافتی ہم آہنگی کے لیے پر عزم ہیں۔دوسری جانب اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی)اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کیخلاف خصوصی مہم چلانے پر تیار ہوگیا۔ اس حوالے سے تنظیم کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی جا نب سے کرائسٹ چرچ واقعے کا سال مکمل ہونے پر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایک اور ٹوئٹ میں سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منا نے کے حوالے سے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں کو یاد دہانی کروائی کہ ہر سال 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف رجحان کو روکنے اور مسلمانوں کیخلاف عدم برداشت اور نفر ت کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کیا جائے۔واضح رہے 15مارچ 2019کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملوں کے دوران 51 نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان کامیابی

مزید :

صفحہ اول -