قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگذار 

قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگذار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ‘ بہاولپور‘ جلالپور پیروالہ (بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار‘ سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقے چک روہڑی میں 00000 555 مالیت کا 4215سرکاری رقبہ واگزار کرالیاگیاہے اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فصلوں پر ہل چلا دیئے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر تحصیل بھر(بقیہ نمبر55صفحہ 6پر)
 میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ قمرالزمان قیصرانی کی ہدایت پر تحصیلدار محمد عامر خان نے قانون گو ملک محمد صدیق اور حلقہ پٹواری مہر محمد یوسف کے ہمراہ جلالپور چک 82ایم میں غیر قانونی طور پر800 کنال زیر کاشت رقبہ بھاری مشینری کی مدد سے واگزار کرالیا‘ تحصیلدار محمد عامر خان کا کہنا تھا کہ صوبائی گورنمنٹ کی اراضی پر ناجائز طور پر قابض افراد سے تقریباً 15کروڑ سے زائد مالیت کی 8 سو کنال زمین واگزار کرائی گئی ہے‘ ناجائز طور پر قابض افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے‘ کسی بھی صورت سرکاری رقبے پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ اور ایسے عناصر جوکہ سرکاری رقبہ پر ناجائز طور پر قابض ہیں ان کے خلاف بلا تاخیر کاروائی جاری رکھیں گے۔ سرکاری رقبہ پر قابضین کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن سیاسی مداخلت پر ختم کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چک نمبر 32 بی سی (الف)میں سرکاری رقبہ پر زاہد حسین نامی شخص نے عرصہ دراز سے 25 سے 30 ایکڑ سرکاری زرعی اراضی مربع نمبر 55 اور 56  پر ناجائز قبضہ کرکے گندم کی فصل کاشت کی ہوئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر (صدر) زاہد حسین نے مذکورہ اراضی کے خلاف 6 مارچ کو اپنی ٹیم کے ہمراہ سرکاری زمین کو واگزار کروانے کیلئے آپریشن شروع کیاہی تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر آپریشن روک دیا اور سرکاری ٹیم سر کاری اراضی واگزار کروائے بغیر واپس آگئی۔ذرائع کے مطابق سرکاری اراضی واگزار کروانے کیلئے کیا جانے والا آپریشن مبینہ طور ہر سیاسی مداخلت پر بند کیا گیا۔اہل علا قہ نے سرکاری رقبہ واگزار کروانے والے آپریشن کو بند کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرکے زمین واگزار کروائی جائے۔