اڈاسٹینڈ‘سرکاری عملے سے الجھنے پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمات درج‘ کارروائی شروع
ملتان (وقا ئع نگار) پولیس نے عدالت کے حکم کو ہوا میں اڑاکر اڈا (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)
اسٹینڈ کو بحال کرنے سرکاری عملہ سے الجھنے کے الزام میں پانچ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیل کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے تھانہ چہلیک،جلیل آباد پولیس کو استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم مطابق ویگن اڈا کو شہر سے باہر چلانے کا حکم صادر ہواتھا،ملزمان عمران،فیاض دونامعلوم سمیت تمن سی این جی کیمالک نے گجرکھڈہ اے پی وی اسٹینڈ دوبال بحال کرکے حکم عدولی کرتے ہوئے عملہ سے الجھنے کی کوشش کی،پولیس نے ملزمان کیخلاف سرکاری اہلکار کی مدعیت میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔