نشتر ہسپتال انتظامیہ کا گریڈ 1 سے 16 تک  کے تمام ملازمین‘ اہل خانہ کا علاج و ٹیسٹ  مفت فراہم کرنے کا اعلان‘ نوٹیفکیشن فائنل 

   نشتر ہسپتال انتظامیہ کا گریڈ 1 سے 16 تک  کے تمام ملازمین‘ اہل خانہ کا علاج ...

  

 ملتان (وقا ئع  نگار)  پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال کی  (بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

کاوشوں سے  ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری نے نشتر ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا،نشتر ہسپتال کے سکیل 1 سے 16 تک کے تمام ملازمین اور انکے اہل خانہ کا علاج و ٹیسٹ مفت ہوں گے نوٹیفکیشن جاری تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے پیرا میڈیکس کی مسلسل کاوشوں کے باعث ہسپتال ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا جس پر ایسوسی ایشن کے صدر رانا عامر نے ایم ایس کا شکریہ ادا کیا، ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری نے سکیل نمبر 1 تا سکیل نمبر 16 کے تمام ملازمین اور انکے اہل خانہ کو اسپتال میں موجود تمام ٹیسٹ۔ایکسرے۔سی ٹی سکین۔ایم آرآئی کی سہولیات مکمل مفت کرنے کا تمام ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے جبکہ ایم ایس نشتر ہسپتال نے لیٹر کی ایک کاپی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری سعید احمد اور چئیرمین وسیم سلیم کو اپنے آفس میں بلا کر فراہم کی۔ ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری نے کہا کہ مفت علاج و ٹیسٹ کی سہولیات ملازمین اور ان کے اہل خانہ کا قانونی و اخلاقی حق ہے۔ لیکن حقیقی ملازمین تک یہ سہولیات پہنچانا ایسوسی ایشن اور انتظامیہ دونوں کا فرض ہے۔جس کے لئے ایسوسی ایشن اور انتظامیہ نے ملکر ایک پرفارما تیار کیا ہے جس پر ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے کوائف درج ہونگے۔تمام کوائف درج ہونے کے بعد ایم ایس اور اے ایم ایس ایڈمن کے دستخط ہونگے۔جن ملازمین کے پاس یہ فارم موجود ہوگا وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ صدر رانا عامر نے بتایا کہ نشتر اسپتال کے تمام ملازمین یہ فارم ایسوسی ایشن آفس سے حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -