پی آئی اے کا ترکی کیلئے براہ راست فضائی سفر شروع کر نے کا اعلان
اسلام باد(آئی این پی) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ترکی کیلئے براہ راست فضائی سفر شروع کر نے کا اعلان کردیا، مئی کے وسط سے ہفتہ وار 3 پروازیں استنبول کے لیے چلائے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ترکی کے لیے براہ راست فضائی سفر شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا، پی آئی ایلاہور اور اسلام آباد سے استنبول پروازیں آپریٹ کر ے گی، مئی کے وسط سے ہفتہ وار 3پروازیں استنبول کے لیے چلائے گی۔ فضائی سفرکی بحالی سے پی آئی اے کو زرمبادلہ کے حصول میں پیش رفت ہوگی، پی آئی اے کا ترکی سیکٹر کئی سال قبل بند کیا گیا تھا۔ خیال رہے گزشتہ دنوں وفاقی وزیر غلام سرور نے ترکی کے سفیر احسان مصطفی سے ملاقات کی تھی، جس میں ہوا بازی سمیت مختکف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے مابین طویل المدت بھائی چارے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
پی آئی اے اعلان