سانحہ کرائسٹ چرچ کو دوسال مکمل پہلی بار سرکاری سطح پر اذان نشر کی گئی

سانحہ کرائسٹ چرچ کو دوسال مکمل پہلی بار سرکاری سطح پر اذان نشر کی گئی

  

آکلینڈ (آئی این پی)کیوی شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کو دو سال مکمل ہوگئے، پہلی بار سرکاری سطح پر اذان نشر کی گئی،پندرہ مارچ 2019نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب سفید فام دہشتگردنے کے ہاتھوں 51مسلمانوں کو شہیدہوے تھے۔ عالمی میڈیا کے مطابق دلخراش واقعے کو 2برس مکمل ہوگئے،کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں کئے گئے ان سفاک حملوں نے دنیا بھر کے انسانوں خصوصا مسلمانوں کو ہلا کررکھ دیا،دلخراش واقعے میں 9پاکستانی شہید ہوئے تھے، جب کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے نعیم راشد نے حملہ آورکو روکنے کی کوشش کی، کئی جانیں بچائیں اور جام شہادت نوش کیا،یہ سانحہ جس قدر افسوسناک تھا حکومت کا اس صدمے سے نمٹنے کا انداز اتنا ہی شاندار اور قابل ستائش تھا، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن اور عوام نے حملے کے بعد مسلمان کمیونٹی کی بھرپور دلجوئی کی، مرنے والوں کی یاد میں نیوزی لینڈ میں پہلی بار سرکاری سطح پر اذان نشر کی گئی۔

کرائسٹ چرچ

مزید :

صفحہ اول -