میانمار،فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت مزید 18مظاہرین ہلاک

  میانمار،فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت مزید 18مظاہرین ہلاک

  

ینگون (آئی این پی) میانمار میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مزید 18 مظاہرین مارے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ  3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب ینگون کے دو علاقوں میں مارشل لا نافذ کیا گیا ہے اور مختلف شہروں میں اب بھی فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ 

میانمار احتجاج

مزید :

صفحہ اول -