سیشن کورٹ ملتان میں بھرتیاں‘ درخواست  پر سماعت 22 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم

سیشن کورٹ ملتان میں بھرتیاں‘ درخواست  پر سماعت 22 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم

  

 ملتان (خصو صی ر پو رٹر)  عدالت عالیہ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس چوہدری (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)

محمد اقبال نے سیشن کورٹ ملتان کی حالیہ بھرتیوں میں مالی کی بھرتی کے خلاف درخواست پر سماعت 22 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے عدالت عالیہ نے سیشن جج سمیت دیگر حکام سے جواب طلب کررکھا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر محمد بن یامین نے کونسل سید مزمل حسن بخاری کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے سیشن کورٹ میں مالی کی آسامی پر درخواست گزاری وہ ایک تجربے کار مالی ہے اور پی ایچ اے میں 9 سال سے کام کررہا ہے، لیکن شارٹ لسٹ کیے جانے والے متعدد امیدوار ایسے ہیں جن کے کاغذات مکمل نہیں اور نہ ہی وہ معیار پر پورا اترتے ہیں مگر انہیں سفارش پر سلیکٹ کرلیا گیا جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -