معمر شہریوں کو آج سے ”واک ان  کورونا ویکسی نیشن“ سہولت دینے کا فیصلہ

معمر شہریوں کو آج سے ”واک ان  کورونا ویکسی نیشن“ سہولت دینے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت 16 مارچ سے دستیاب ہوگی اور70 سال سے زائد عمر کے شہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگوا سکیں گے۔ذرائع کے مطابق واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت رجسٹرڈ بزرگ شہریوں کو دستیاب ہوگی جبکہ صوبوں کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت کیلئے انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے 60 تا 70 سالہ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

واک ان ویکسی نیشن

مزید :

صفحہ اول -