میپکو: پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو کی ممکنہ تعیناتی کیخلاف مظاہرے‘ دھرنے‘ نعرے 

میپکو: پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو کی ممکنہ تعیناتی کیخلاف مظاہرے‘ دھرنے‘ نعرے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ کوٹ چھٹہ (جنرل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین CBA میپکو کے زیراہتمام میپکو چیف آفس میں ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی زیر قیادت میپکو میں پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو کی ممکنہ تعیناتی کے خلاف بھرپور احتجاج ہوا۔میپکو ریجن کے تمام سرکلز میں بھی بھرپور احتجاج کیا گیا،اور ہیڈ کوارٹر کی طرح میپکو ریجن کے تمام سرکلرز (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)
احتجاجی کے طور پر بند رہے۔ شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو میں ممکنہ پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی پر ہم پچھلے ہفتے سے سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت مختلف طریقوں سے کبھی نجکاری اور کبھی پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو لگا کر ملازمین کے صبر کو آزما رہی ہے،یہ وہ جفاکش محنتی ملازمین ہیں جو 24 گھنٹے ملک و ملت کی خدمت کرنے کے لئے بر سر پیکار اور کسی بھی فوج کی طرح اپنی جان ہتیلی پر لیے پھرتے ہیں۔ کسی بھی موسم آفت میں ہم واپڈا ملازمین سب سے پہلے فرنٹ لائن پر تمام آفتوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔میپکو میں 100% اسٹاف کی بجائے صرف 48 فیصد صاف کام کر رہا ہے،جس کے باوجود میپکو کمپنی کا رزلٹ ایک سو دس فیصد سے بھی اوپر رہتا ہے،ان ملازمین کو کسی بھی طرح کی سہولت اتھارٹی کی جانب سے نہ دینے کے باوجود بھی ملازمین میپکو کمپنی کی ترقی کے لئے اپنی جان جوکھم میں ڈال کے رکھے ہوئے ہیں،ریاست مدینہ جیسی فلاحی ریاستوں کی مثالیں دے کر حکمران اب ملازمین اور ان کے خاندانوں کو معاشی بیروزگاری کے ایک نئے مرض میں مبتلا کردینا چاہتے ہیں،لیکن حکمران کسی بھول میں نہ رہے ملازمین اپنے حقوق کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔میپکو کمپنی کی ترقی میں لیبر اور ملازمین کا خون شامل ہے نہ کہ کسی افسر کا۔ملازمین کسی بھی صورت میں کسی بھی پرائیویٹ چیف ایگزیکٹ کو نہ قبول کرتے ہیں نا قبول کریں گے۔وحدت کی اس علامت کو بچانے کے لیے لیبر ملازمین کسی بھی حد تک جائیں گے۔پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو  محکمہ پر مالی بوجھ  ہوں گے۔اسی پیسوں سے سٹاف کی شارٹج کو پورا کیا جائے نئی سب ڈویڑنیں بنائی جائیں۔ بکٹ گاڑیاں فراہم کی جائیں۔احتجاج میں ملتان سرکل،چیف آفس،جی ایس سی،کنسٹرکشن،ریونیو ونگ،جی ایس او،کمرشل،کمپیوٹر سینٹر،ٹی آر ڈبلیو،فنانس ڈائریکٹوریٹ،ریجنل ٹریننگ سینٹر،سول ورکس، ایم ااینڈ ٹی، کی لیبر و سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے میپکو انجینئر ایسوسی ایشن کا وفد بھی صدر ایکسین عبدالرؤف سنگھیڑا،ایکسین محمد علی یاسر،ایکسین ریحان چوہان،ایس ڈی او اکرام سیال بھی احتجاج میں شریک تھے۔احتجاج سے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر،شکیل بلوچ، سجاد بلوچ، چوہدری خالد، رانا انور، رانا زاہد جاوید، طارق صدیقی، الطاف مہار، راشد یامین، اکرام علوی،مختیار بخاری، ذیشان پیرزادہ،شہباز علی، عارف ذکی، راؤ ماجد،ملک تنویر، عاطف زیدی، سلیمان بلوچ، رانا سلیم تاج،بابر ملک،شوکت بلوچ، مسعود علوی، رانا عمران، عاشق جٹ،عمران بشیر،رانا طیب،چوہدری اظہر، اشفاق ،چودھری مقصود،عشرت علوی، رانا نواز، ذیشان سیال، منتظر کے معنی،شاہد رضا ملک، اکبر طاہر، رانا عمران، چوہدری زاہد، محمد یوسف،چودھری شہباز رندھاوا,حامد علی فہیم، راؤ محمد اقبال،محمد منشا،حافظ عاصم،ظفر حسین،قیصر سالار،شاہد اقبال،مدثر شاہ،محمد صادق، حفیظ اللہ سعیدی،مجاہد اعوان، عادل ملک، خرم خان، شہزاد خان، عقیل زاہد، انوار گجر، عمران گجر، رانا نوید، رانا حسنین، رانا خلیل، اکمل آفتاب، ذیشان صدیقی،طارق سلیم،چوہدری راشد،سعید سیال، عثمان راں، خلیل لاشاری،رانا رضوان،رانا مدثر اعجاز،عبدالواحد ہاشمی،جاوید اشرف،شیخ عارف،منظور اعوان،اسلام بخاری،شباب خان  نے بھی  خطاب کیا،ان کے ہمراہ عہدیداران، ممبران، کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔ جبکہ واپڈ ا کی نجکاری میپکو کی تحلیل کسی صورت قبول نہیں ایسے عمل سے نہ صرف ملازمین کا معاشی قتل ہے۔ بلکہ پاکستان کی معیشت پر بُرے اثرات مرتب ہونگے۔ واپڈا ادارہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب بھر میں میپکو ملازمین واپڈا نجکاری کے خلاف دفتر کی تالہ بندی کر کے اپنے اور ادارہ واپڈا کے حق مین احتجاج کیا۔ اور اسی طرح اِدھر ڈویژن کوٹ چھٹہ کے بھی چاروں سب ڈویژن میں دفاتر کی مکمل تالہ بند کر کے نجکاری کے خلاف میپکو سب ڈویژن کوٹ چھٹہ میں بھی یونین ہائیڈروالیکٹرک لیبر کے رحمت اللہ خان مریدانی نے اپنے دیگر عہدیداران کے ہمراہ دفتر کی تالہ بندی کر کے ان کی قیادت میں ملازمین نے احتجاج کیا۔ اور کہا کہ مذکورہ فیصلہ کو فوری طورپر مسترد نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے ملک بھر کی بجلی احتجاجاََ بند کر دی جائے گی۔ اس موقع پر ہائیڈرویونین کے تمام عہدہ داران و آفس سٹاف موجود تھے۔ میپکو ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے زونل سیکرٹری وہاڑی سرکل چوہدری محمد اظہر آزاد، ڈویژنل چیئرمین عمران بشیر، چیئرمین ٹبہ سلطان پور چوہدری کرامت علی، چیئرمین فرسٹ سب ڈویژن مہر محمد شفیع کی قیادت میں میپکو ڈویژن میلسی میں سینکڑوں ملازمین نے پرائیویٹ سی او کی تعیناتی کے فیصلے کے خلاف دفاتر بند کرکے دھرنے کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے میپکو سمیت پاور کمپنیوں کے سربراہ پرائیویٹ افراد کو تعینات کرنے کا فیصلہ ملک کو تباہ و برباد کرنے اور مزدوروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سی اوز کی تعیناتی کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر مسلسل دھرنا اور ہڑتال جاری رہے گی کسی قیمت پر بھی پرائیویٹ سی اوز کو تعینات نہیں ہونے دیں گے۔حکومت اپنے فیصلے کو فوری طور پر واپس لے اس موقع پر  چوہدری محمد اشرف، حافظ افتخار اکرام، مہر غلام مرتضیٰ، چوہدری مشتاق احمد، نعیم ناصر خان ذوالفقار علی، فیاض احمد، عقیل احمد، راؤ محمد یوسف، راؤ مختیار احمد، محمد صادق، نزاکت خان، راؤ محسن، رانا وقاص، محمد اشرف، بلال حسین، چوہدری آدرش جٹ اور سجاد سیال بھی موجود تھے دریں اثناء میپکو دفاتر کی تالا بندی دھرنے اور احتجاج کے باعث ہزاروں سائلیں اپنے کام کے لیے آئے اور دھکے کھا کر واپس چلے گئے مختلف مواضعات سے آئے ہوئے سائلیں نے بتایا کہ میپکو کی طرف سے بل ڈسٹری بیوٹر کا شعبہ جب سے پرائیویٹ کرکے ٹھیکے پر دیا ہے صارفین کو بل بروقت نہیں مل رہے اور صارفین کو ناجائز جرمانے ادا کرنے پڑ رہے ہیں میپکو گھر گھر بل تقسیم نہ کرنے پر پرائیویٹ ٹھیکہ منسوخ کرکے بل ڈسٹری بیوٹرز کی بھرتی کرے۔
دھرنے‘ نعرے