صدر مملکت،خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کورونا ویکسین لگوالی 

    صدر مملکت،خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کورونا ویکسین لگوالی 

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورخاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کورونا کی ویکسین لگوالی۔ اس موقع پرصدر مملکت نے کہا دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی، پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے، میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔ حکومت نے ویکسی نیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے، ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں، کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور فاصلہ برقرار رکھنا جاری رکھیں، حکو مت کے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنانے سے معاشی نقصان کم ہوا۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -