نئی قومی تعلیمی پالیسی کا مسودہ  تیار، 23مارچ کو جاری ہوگا

  نئی قومی تعلیمی پالیسی کا مسودہ  تیار، 23مارچ کو جاری ہوگا

  

لاہور(آئی این پی)وزارت تعلیم سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ٹیکنیکل اداروں کیلئے نئی قومی تعلیمی پالیسی 23مارچ کو جاری کرے گی،نئی قومی تعلیمی پالیسی کے ابتدائی مسودے کی تیاری کیلئے ملک بھر سے ماہر ین تعلیم اور ماہر ین مضامین سے آرا ء لی گئی ہیں، وزارت تعلیم کے تحت نئی قومی تعلیمی پالیسی کا نفاذ رواں سال سے ہی کیا جائیگا،نئی قومی تعلیمی پالیسی میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سے لے کر یونیورسٹی تک کی تعلیم کا احاطہ کیا گیا ہے، سکولوں کی سطح پر ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پر بھی پالیسی گائیڈ لائنز شامل ہیں۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی یکساں تعلیمی پالیسی کا نفاذ کیا جائیگا۔

نئی تعلیمی پالیسی

مزید :

صفحہ اول -