شہباز گل پر سیاہی پھینکنا (ن) لیگ کی پر تشدد سوچ کی عکاسی: فردوس

شہباز گل پر سیاہی پھینکنا (ن) لیگ کی پر تشدد سوچ کی عکاسی: فردوس

  

 لاہور(آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈاکٹر شہباز گل کے ساتھ پیش آئے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاون خصوصی کیساتھ پیش آنے والا واقعہ ن لیگ کی غنڈہ گردی اور پرتشدد سوچ کا عکاس ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری کی اداروں اور حکومتی شخصیات سے ٹکرا کی پالیسی سے ایسے واقعات جنم لے رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے۔دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس نے کہا کہ بزدار حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار فراہم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا،ابتدائی طور پر 400 افراد کو 18 کروڑ مالیت کے چیک دئیے جاچکے ہیں، سکیم کے تحت نوجوانوں کو 1 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک کے آسان قرض دیئے جارہے ہیں، پنجاب روزگار سکیم کے تحت مرد و خواتین اور خواجہ سراوں میں 30 ارب سے زائد قرضے تقسیم کئے جائیں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بیروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی، لیکن پی ڈی ایم کے سیاسی بے روزگاروں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

فردوس

مزید :

صفحہ اول -