منشیات فروشوں سے 1 من سے زائد چرس برآمد‘ تحقیقات شروع
خانیوال (بیورونیوز)تھانہ کچا کھوہ پولیس نے چرس کی بھاری مقدار برآمدکرلی‘ 5 منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے‘ لاکھوں روپے مالیت کی 1 من 2 کلو 350 گرام چرس برآمدکی گئی ملزمان شمیم بی بی زوجہ ملک امتیاز سکنہ 19/9R اپنے 04 کارندوں سمیت گرفتارکیاگیا مخبر خاص کی اطلاع پر منشیات فروشوں کی خفیہ نگرانی کی گئی ملزمان منشیات ضلع کے مختلف علاقوں میں (بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)
سپلائی کرتے تھے منشیات فروشوں کو مخبر خاص کی اطلاع پر 79/9R, 17/9R پل بیرون، 16/9R, 19/9R اور انڈر پاس ریلوئے لائن سے گرفتار کیا شمیم بی بی 2- قربان علی 3- مبشر شاہ 4- شاھد نذر 5- اعجاز گرفتارکیاگیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ڈی پی او کی ایس ایچ او تھانہ کچا کھوہ اور ہمراہی ٹیم کو شاباش، سرسرٹیفیکٹ اور نقد انعام دیے جانے کے احکامات جاری کی اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ منشیات پیشہ عناصر کیخاتمہ کے لیے ضلعی پولیس برسرپیکار ہے منشیات کا خاتمہ میری اور میری ٹیم کی اولین ترجیح ہے۔
چرس برآمد