شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا مقدمہ تھانہ پرانی انار کلی میں درج

    شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا مقدمہ تھانہ پرانی انار کلی میں درج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لاہور کے تھانا پرانی انارکلی میں ہائیکورٹ کے ڈی ایس پی سکیورٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں تین زیر حراست ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں عتیق، طارق اور غلام عباس شامل ہیں۔خیال رہے شہباز گل ایک کیس میں پیشی کیلئے لاہور ہائیکور ٹ پہنچے تھے جہاں ان کو 2 انڈے مارے گئے جبکہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جو ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی۔بعدازاں شہباز گل کا میو ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا۔ پھینکی گئی سیاہی سے شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر ہوگئی۔

مقدمہ درج

مزید :

صفحہ اول -