وزیراعلیٰ پنجاب کی شہباز گل سے  پیش آنے والے واقعہ کی مذمت 

    وزیراعلیٰ پنجاب کی شہباز گل سے  پیش آنے والے واقعہ کی مذمت 

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل سے پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت ہر لحاظ سے افسوسناک ہے-شہباز گل ہمارے قابل احترام سیاسی کارکن ہیں - مخالفین نے اخلاق سے گری حرکت کر کے اپنے غیر جمہوری پن کا ثبوت دیا ہے- غیر جمہوری دور میں تربیت پانے والے عناصر ہی ایسی غیر مہذب حرکت کر سکتے ہیں -سیاست تحمل اور برداشت کا نام ہے -سیاست میں اخلاق اور جمہوری روایات کو ملحوظ خاطر رکھنابہت اہمیت رکھتا ہے -انہوں نے کہا کہ شہباز گل سے اوچھی حرکت کرنے والوں نے اپنی گھٹیا سوچ اور گھٹیا عمل کا مظاہرہ کیا ہے - اپوزیشن عناصر کو اپنے ساتھ اپنے کارکنوں کی بھی اخلاقی تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے - 

 وزیر اعلیٰ مذمت  

مزید :

صفحہ اول -