لاک ڈاؤن سے برائلر گوشت کے نرخ کم

لاک ڈاؤن سے برائلر گوشت کے نرخ کم

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ)سوشل میڈیامہم یا سمارٹ لاک ڈاؤن‘ مرغی کے ریٹ میں ایک ہفتہ کے دوران80 روپے گر(بقیہ نمبر57صفحہ 7پر)

گئے مزیدریٹ گرنے کی توقع ہے‘مرغی کاریٹ 200 سے بھی کم متوقع ہے‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران مرغی کے ریٹ میں واضح کمی ہوئی ہے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران سوشل میڈیاپرجاری مرغی کے گو شت کے بائیکاٹ کی وجہ سے اورگذشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب بھرمیں شادی ہال اورہوٹلوں میں کھانے کی پابندی کے بعد بہاول پورشہرمیں مرغی کے ریٹ میں ایک ہفتہ کی دوران 80 روپے کی کمی آچکی ہے بہاول پورمیں اس وقت مرغی گوشت کی قیمت فی کلو 380 روپے سے گرکر296 روپے اورزندہ کی قیمت204 روپے تک پہنچ چکی ہے مرغی فروش محمدظہورکے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزیدکمی متوقع ہے اوریہ 200 روپے فی کلوتک گرسکتی ہے۔

نرخ کم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -