افغان امن عمل، پاکستان کا ایران سے رابطہ، زلمے خلیل زاد کی اشرف غنی، عبد الغنی برادر ز سے ملاقاتیں 

        افغان امن عمل، پاکستان کا ایران سے رابطہ، زلمے خلیل زاد کی اشرف غنی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تہران،دوحہ،کابل (نیوز ڈیسک) ایران کے دورے پر گئے وزیراعظم عمران خان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور محمد صادق نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق محمد صادق جو گزشتہ روز کے دوران، ایک سیاسی وفد اکی قیادت میں ایران سے افغان امور سے مشاورت کے سلسلے میں ایران کے دورے پر پہنچ گئے، نے محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے خصوصی نمائندے نے مذاکرات سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کی تبدیلیوں سے متعلق پاکستانی موقف کے بارے میں آگاہ کیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کی ضرورت پر تبصرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے علاقائی ممالک کے تعاون اور افغان عوام کی کامیابیوں کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے ایران کے تمام ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ ہے، اسلامی جمہوریہ افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔دریں اثناء افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد،قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے نائب لیڈر عبد الغنی برادر سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی قطر سے کابل واپس آئے اور افغان صدر اشرف غنی، قومی مفاہمتی کونسل کے چیئر مین عبد اللہ عبد اللہ سے بھی ملاقات کی۔افغان میڈیا کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے زاد حالیہ عرصے کے دوران پاکستان اور افغانستان کا دورہ کر چکے ہیں، کابل اور اسلام آباد میں زلمے نے امن کے لیے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔ دوحہ میں طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران دوحہ مذکرات پر عملدرآمد، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور انٹرا افغان مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان رہنما ملا عبد الغنی برادر سے ملاقات کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد دوبارہ افغانستان کے دارالحکومت کابل واپس آئے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل واپسی پر زلمے خلیل زاد نے صدر اشرف غنی، عبد اللہ عبد اللہ سمیت سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ 
ملاقاتین

مزید :

صفحہ اول -