افسر اور جوان خطرات کے پیش نظر پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ رکھیں: آرمی چیف

افسر اور جوان خطرات کے پیش نظر پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ رکھیں: آرمی چیف

  

  لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے افسراورجوان خطرات کے پیش نظر پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ رکھیں اعلی مہارت اورتربیت ہر چیلنج کے موثرجواب میں اہم کردارادا کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کے فیلڈایریا کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی. آرمی چیف نے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورتربیت کے اعلی معیار کو سراہا۔آرمی چیف نے کہا کہ افسراورجوان خطرات کے پیش نظر پیشہ ورانہ مہارتوں پر توجہ رکھیں۔ اعلی مہارت اورتربیت ہر چیلنج کے موثرجواب میں اہم کردارادا کرتی ہے۔ اس موقع پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

آرمی چیف 

مزید :

صفحہ اول -