دہشتگردی قابل مذمت، نیوز ی لینڈ میں مساجد پر حملے کے شہداء کیلئے دعا گو ہیں: امریکہ 

      دہشتگردی قابل مذمت، نیوز ی لینڈ میں مساجد پر حملے کے شہداء کیلئے دعا ...

  

 واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکہ نے کہا ہے کہ 15مارچ کو کرائسٹ چرچ میں دو مسجدوں پر جو خوفناک حملہ ہوا تھا اس کی دوسری برسی پر ہم مذہب سے قطع نظر ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرنے میں نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری وہنے والے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ان شہداء کیلئے دعاگو ہے اور سوگوار خاندانوں کیلئے ایک مرتبہ پھر ہمدردی کے جذبات کا اظہار کرتاہے۔ ہم ایک جمہوری سوسائٹی کے طورپر عدم برداشت اور نفرت کے شعلے بھڑکانے والے افراد یا گروہوں کو مسترد کرتے ہیں۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ نسلی یا مذہبی بنیاد پر پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام صدر بائیڈن کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے اس میں سفید فام باشندوں کے نسلی برتری کے پرتشدد تصور کا مقابلہ کرنابھی شامل ہے۔  پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ ہر قسم کی دہشت گردی کی روک تھام میں اپنے بین الاقوامی شراتکداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عہد پر قائم ہے اور اس سلسلے میں انتشداد دہشت گردی کے عالمی فورم انسداد دہشت گردی کے عالمی انٹرنیٹ فورم اور اقواممتحدہ کے مقاصد اور اعمال میں شریک رہے  گا۔ کرائسٹ چرچ کے جس شہر میں مساجد پر حملے کا سانحہ ہوا وہاں قائم دہشت گردی کی روک تھام کرنے والی تنظیموں کو بھی امریکہ کا تعاون حاصل رہے گا۔ امریکہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بھی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا کہ وہ کسی کو شدد پھیلانے کیلئے انکا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔

امریکہ 

مزید :

صفحہ اول -