سمیرا لیاقت خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے بی سی ریجنل آفس لاہور کا چارج سنبھال لیا

   سمیرا لیاقت خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے بی سی ریجنل آفس لاہور کا چارج ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزارت اطلاعات و نشریات نے گریڈ 17 کی افسر سمیرا لیاقت خان کو اے بی سی کا اضافی چارج دیدیا۔ سمیرہ لیاقت کا تعلق چوالیسو یں (44) کامن سے ہے۔ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں انفارمیشن افسر کی خدمات بھی سرانجام دے رہی ہیں، اس سے قبل وہ ڈائر یکٹریٹ آف الیکٹرونک میڈیا اینڈ پبلی کیشن میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر کے فرائض بھی نبھا چکی ہیں، حالیہ نوٹیفیکیشن میں انھیں اے بی سی ریجنل آفس لا ہور کا انچارج مقرر کیا گیاہے۔ سمیرہ لیاقت خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے بی سی ریجنل آفس لاہور کا چارج سنبھال لیا۔

سمیرہ لیاقت

مزید :

صفحہ اول -