سیاست میں نفرت کو بیہودگی کی سطح پر لیجانے کا سہرا عمران نیازی کے سر،احسن اقبال

         سیاست میں نفرت کو بیہودگی کی سطح پر لیجانے کا سہرا عمران نیازی کے ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے سیاست میں نفرت کو بیہودگی کی سطح پر لیجانے کا سہرا یقینا عمران نیازی کے سر ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر   پراحسن اقبال نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکے جانے کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا اگر یہ حرکت ہمارے ساتھ کرنا درست نہیں تھا تو کسی اور کیساتھ بھی ایسا کیا جانا درست نہیں ہو سکتا،ہمیں سیاسی اختلافات کو تہذیب کے دائرہ میں رکھ کے اپنے مخالفین کو برداشت کرنے کے کلچر کو پروان چڑھانا ہے۔

احسن اقبال 

مزید :

صفحہ اول -