مریم نواز کیس میں نیب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے،عطاتارڑ 

  مریم نواز کیس میں نیب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے،عطاتارڑ 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کیلئے دائر نیب کی لاہو رہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماعطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مریم نواز کی چودھری شوگر مل کیس میں دورکنی بینچ نے سماعت کی،عدالت نے پوچھا کیا مریم نواز گرفتار نہیں رہی،اتنے ماہ بعد کیوں ضمانت منسوخی کا خیال آیا یہ پہلے کیوں نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ صدقے جاؤں نیب کے ضمنی الیکشن اور سینیٹ کے انتخابات کو دیکھتی ہے،نیب کا رویہ شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو چینی چوری آٹا چوری والے نظر نہیں آتے، عدالت نے نیب سے پوچھاکہ کب ان کے دفتر پر حملہ ہوا کیا اس کے بعد انہیں بلایاگیاتو نیب نے بتایا کہ مریم نواز کو نہیں بلایا گیا،نیب عدالت میں کوئی جواب دینے سے قاصر رہی ہے،انہوں نے مزیدکہا کہ نیب کو چاہیے ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لے،آپ نے ایک طلبی نوٹس بھیجا اور ہماری گاڑی کا شیشہ ٹوٹا اور پھر بلایا نہیں،یہ اوچھے ہتھکنڈے ہیں جو نیب استعمال کررہا ہے،جس اندازمیں آج عدالت نے نیب سے سوالات پوچھے ہیں،نیب کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے

عطاتارڑ 

مزید :

صفحہ اول -