تباہی سرکار میں کرپشن سکینڈلز  کی کوئی کمی نہیں، شیری رحمن 

  تباہی سرکار میں کرپشن سکینڈلز  کی کوئی کمی نہیں، شیری رحمن 

  

اسلام آباد(آئی این پی)  پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تباہی سرکار میں معیشت وینٹیلیٹر پر  ہے، تجارتی خسارہ 10فیصد بڑھ کر مجموعی طور پر 17.5بلین ڈالر ہو گیا، ظاہر ہوتا ہے اس حکومت کا کوئی ہوم ورک نہیں تھا، بہت سے شہروں میں چینی کی قیمت 100روپے کلو ریکارڈ کی گئی ہے،تباہی سرکار میں کرپشن اسکینڈلز کی کمی نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 27فیصد کمی ہوئی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ  لگاتار دوسرے مہینے بھی 229ملین ڈالر رہا، مسابقتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمتوں میں بے مثال اضافے سے پی ٹی آئی کے لوگوں نے اربوں روپے کا فائدہ حاصل کیا ہے۔

شیری رحمان

مزید :

صفحہ اول -