ملک کوکورونا کی خطرناک لہر کا سامنا ہے عوام احتیاط کریں،اسلم اقبال
لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ملک کوکورونا کی نئی خطرناک لہر کا سامنا ہے اور بڑھتے ہوئے کیسز تشویشناک ہیں۔صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاط کادامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور حکومت کے وضع کردہ ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔مارکیٹوں، انڈسٹریز اور تجارتی مراکز پر ایس اوپیز پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے۔ شہری ماسک پہنیں، سینٹائزرزکا استعمال کریں اور باربارہاتھ دھوئیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے کیونکہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔ہمیں خود کو، اپنے پیاروں اور عزیز واقارب کو کورونا سے بچانے کیلئے احتیاط کرنا ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے حکومت ہر ضروری اقدام کررہی ہے۔
اسلم اقبال