ملتان: کرونا‘ متعدد نئے کیس رپورٹ‘ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک

ملتان: کرونا‘ متعدد نئے کیس رپورٹ‘ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ رحیم یار خان‘ خانیوال‘ وہاڑی‘ ڈیرہ(وقائع نگار‘ سپیشل رپورٹر‘ نیوز رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ بیورو نیوز‘ ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں 6 مزید مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی‘ فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں یکم اپریل 2020  سے 12 مارچ 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 468 ہے، جبکہ نشتر ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 06 مزید مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،یوں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 34ہو گئی ہے جن میں سے 23 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  08مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 03مریض کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 20 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 513 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 607 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،  ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3خواتین سمیت 4افراد 59سالہ نیامت بی بی22سالہ رفعیہ سعید20سالہ لاریب اور28سالہ شہباز اسلم کو شیخ زاید ہسپتال لایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ کردیا۔محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد207ہے جن میں 196مریض گھروں میں آئسولیٹ10مریض پی پی بلاک شیخ زاید ہسپتالایک مریض کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے کورونا آئی سی وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد2568بتائی جاتی ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سمارٹ لاک ڈاؤن احکامات پر سختی سے عمل کرانے کے لئے متحرک ہوگئی -ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کی ہدایت کی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کاروباری مراکزشام6بجے بند کرنے کے لئے تاجر حضرات انتظامیہ سے تعاون کریں ہفتہ اور اتوار کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے بتایا ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق تمام میڈیکل سروسز،فارمیسیز،میڈیکل سٹورز،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس  24گھنٹے اور ہفتے کے 7دن کھلے رہیں گیگروسری سٹورز،جنرل سٹورز،چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں،تندور او ر پٹرول پمپس کوپورا ہفتہ 24گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہو گی ٹائر پنکچر شاپس،فلنگ پلانٹس،ورک شاپس، سپیئر پارٹس شاپس اور زرعی مشینری و آلات کی دکانیں بھی 24گھنٹے کھلی رہیں گی تمام سرکاری و نجی دفاتر  50 فیصد سٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پرکاربند ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کورونا وائرس کے وار بڑھنے پر محکمہ صحت کے افسران کو ضروری ادویات، ماسکس اور سینیٹائزرز کی مصنوعی قلت اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے احکامات دے دیئے انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت کے افسران و ڈرگ انسپکٹرز میڈیکل سٹورز کے وزٹس کرکے سٹاک کا جائزہ لیں اور ناجائز منافع خوری پکڑے جانے پر میڈیکل سٹور کو سیل کیا جائے دریں اثنا ڈرگ انسپکٹر کبیروالا نے عبدالحکیم میں ایک پنسار سٹور سے ممنوعہ ادویات برآمد کرکے دکان سیل کردی اور کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوادیا  اس کے ساتھ ایک غیر قانونی میڈیکل سٹور بھی سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہمیں تمام تر حفاظتی تدابیر کو اختیار کرنا ہے تاکہ اس کو  پھیلنے سے روکا جا سکے جس کیلئے تاجر برداری پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی دکانوں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور دکانوں پر آنے والے گاہکوں سے بھی عمل کروائیں ہر دکان کے باہر ''نوماسک نو سروس ''لکھ کر آویزاں کیا جائے دکانوں میں آنے والے گاہکوں کو ہینڈ سینی ٹائز کیا جائے دکانوں اور مارکیٹوں کو شام 6بجے بند کر دیا جائے سوائے ان دکانوں کے جن پر ایس او پیز کے تحت پابندی نہیں لگائی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی وہاڑی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے طاہر اقبال چوہدری، سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زاہد اقبال چوہدری، نائب تحصیلدار ملک جاوید، چوہدری فیاض، سجاد خان کھچی، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، سینئر نائب صدر میاں ساجد آصف، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، وہاڑی چیمبر آف کامرس سے محمد عثمان،صدر کریانہ ایسو سی ایشن محمد اسلم مد نی اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطر ناک ہے اگر کسی بھی قسم کی غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا گیا تو اس کے نتائج خطر ناک ہو ں گے اس لئے ہم سب کو احساس ذمہ داری کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کرنا ہو گا ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی طرف سے جو ہدایات جاری کی گئیں ہیں ہمیں اس پر مکمل عمل کرنا ہے تاجر برادری پہلے بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتی ہے اب بھی تاجر پابندی پر بھر پور عملدرآمد کرائیں گے۔ ڈپٹی کمشنرمبین الہی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں قائم کورونا وارڈ کا وزٹ کیا اور وہاں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر کورونا مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تمام سہولیات مکمل ہونی چاہیئں۔ تاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاضل کو ہدایت دی کہ ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ان کی فزیکل ویری فیکشن کی جائے اگر کوئی بھی ڈاکٹر غیر حاضری کو مرتکب پا یا جائے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ڈاکٹرز اور سپشلسٹ آؤٹ ڈور پر مریضوں کا علاج اچھے طریقے سے جاری رکھیں اور ہسپتال کے اندر موجود ادویات مریضوں کو فراہم کی جائیں ڈاکٹرز ہسپتال سے باہر کی ادویات کو لکھنے سے گریز کرے۔ قمرالزمان قیصرانی کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد اور تجاوزات کے خاتمہ کے لئے گزشتہ روز حسین آگاہی پہنچ گئے۔انہوں نے حسین آگاہی میں بازار کا دورہ کیا اور دکانداروں کو کورنا ایس او پیز بارے آگاہی دی۔اس موقع پر تاجر رہنماوں جعفر شاہ اور سلیم بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے۔ہم سب نے مل کر احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس کے پھیلاو کو روکنا ہے۔تاجر اور ملک کی معیشت آپس میں جڑے ہوئے ہیں ں۔کورونا کی نئی لہر سے ہمارے لئے معاشی مسائل پیدا ہونگے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دولت اور پیسہ زندگی کا نعم البدل نہیں ہو سکتا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں ایک مہذہب قوم اور ذمہ دار شہری کے ناطے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔تجاوزات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔پارلیمنٹیرین سے عام شہری تک ہر فرد تجاوزات سے تنگ ہے۔تجاوزات کی وجہ سے خواتین شاپنگ کے لئے مارکیٹوں کا رخ نہیں کرتیں اور تاجروں کا کاروبا متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دن کے اوقات میں حسین آگاہی مین بازار  میں رکشہ اور ریڑھی کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ ضلع ملتان میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 قمرالزمان قیصرانی کی ہدایت پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے 6 بسوں کو تھانے میں بند کردیا ہے۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے واضح کیا ہے کہ کسی کو کورونا وائرس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔صحت اور زندگی سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں ہے۔حکومت کے احکامات پر سختی عملدرآمد کرایا جائے گا اور ریاست کی رٹ کوچیلنج کرنیوالوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،رانا محسن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان مسافروں کو ماسک پہننے کی پابندی کرائیں۔ٹرانسپورٹ مالکان بسوں میں سوار ہوتے وقت مسافروں کے لئے سینی ٹائزر کا انتظام کریں اور بسوں، وینز اور انتظار گاہوں میں صفائی برقرار رکھی جائے۔ کورونا ایس او پیز کے مطابق ملتان شہر میں تمام مارکیٹیں گزشتہ شام 6بجے بند کر دیں گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق تمام پرائس مجسٹریٹ شام 6بجے سے قبل اپنے ایریاز کی مارکیٹوں  میں پہنچ گئے۔متعلقہ پولیس اسٹیشنز کی نفری بھی اپنے اپنے ایریا کی مارکیٹوں میں موجود رہی۔ بیشتر مارکیٹیں حکومتی احکامات تسلیم کرتے ہوئے تاجروں نے خود بند کردیں۔دولت گیٹ، دہلی گیٹ،حافظ جمال روڈ،شاہین مارکیٹ، جنرل بس اسٹینڈ، چوک کمہاراں والا میں دکانیں بند کردی گئیں۔گلشن مارکیٹ کے تاجروں نے بھی حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مارکیٹ بند کر دی۔اسی طرح ممتاز آباد موبائل مارکیٹ کی دکانیں بھی بند کر دی گئیں۔بوہڑ گیٹ اور ایم اے جناح روڈ پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سیل کر دی گئیں۔قادر پور راں میں  گاہکوں کو کھانا کھلانے پر 4۔ریسٹورنٹس مالکان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا اور مالکان کو آئندہ انڈور یا آوٹ ڈور ڈائننگ پر ریسٹورنٹس سیل کرنے کی وارننگ دے دی گئی۔یہ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر  صدر آبگینے خان نے کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے  گلگشت، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر کا وزٹ کیا اور  انڈور ڈائننگ پر دوست ٹی ہاوس سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے بلاامتیاز کارروائی کر رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے معائنہ کے دوران تین دکانوں اور چار غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو سربمہر کر دیا دکاندارو ں کو نو ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا انہو ں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول دیسی والا کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کا جائز ہ لیا اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے اقدامات اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔
کرونا

ملتان (نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلمان صدیقی مرکزی سنیئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، مرکزی نائب صدر ملک عامر اعوان، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع صدرسید جعفر علی شاہ، صدر ملتان خالد محمود قریشی،جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ذیشان صدیقی، جنرل سیکرٹری ملتان مرزا نعیم بیگ نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے اتوار کی چھٹی میں ریلیف کے وعدہ پر شام چھ بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تمام تاجر بھائی آج سے شام چھ بجے دکانیں بند کریں گے اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان بھر کے تاجر بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ شام چھ بجے دکانیں بند کرنے کے حکومتی اعلان کی مشروط طور پر قبول کیا ہے انتظامیہ سے میٹنگ میں یہ طے پایا ہے کہ وہ ہمیں جمعہ ہفتہ کی چھٹی اور اتوار کے لیے انتظامیہ پنجاب حکومت سے  ریلیف لے دے گی انہوں نے کہا کہ یہ بھی طے پایا ہے کہ پولیس بلاوجہ تاجروں کو تنگ نہ کرے گی اس سلسلہ میں انتظامیہ نے پولیس حکام کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ کسی بھی دکاندار کو پہلے وارننگ دے گی بعد ازاں متعلقہ بازار کے صدر کو کہے گی بصورت دیگر تاجر رہنما ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہوں گے اور متعلقہ تاجر کے خلاف کارروائی کی حمایت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ادھر لاک ڈان کی صورت میں تاجروں عوام پر مشکلات کا بوجھ ڈال رہی ہے۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرزضلع ملتان کے صدر شیخ طاہر امجد نے کہا ہے کہ حکومت جمعہ کی چھٹی برقرار رکھے اور مارکیٹ ٹائم 8بجے رات تک کیا جائے ہفتہ میں دو دن چھٹی اور شام 6بجے مارکیٹیں بند کرنے کے احکامات قبول نہیں کورونا ایس او پیز پر عمل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون شہر کی مارکیٹوں کے تاجر نمائندوں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں کلاتھ بورڈ اندھی کھوئی،کالیمنڈی بازار،اندرون حرم گیٹ،اندرون بوہر گیٹ سمیت دیگر تاجر نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں حکومت کی جانب سے کورونا کے بڑھتے کیسز کے حوالہ سے دکانیں شام 6بجے بند کرنے اور ہفتہ میں دو دن چھٹی کے احکامات پر تبادلہ خیال کیا اور حکومتی احکامات کا جائزہ لیا اور متفقہ طور پر طے پایا کہ حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ جمعہ کی چھٹی برقرار رکھے اور مارکیٹ ٹائم 8بجے رات تک کیا جائے شیخ طاہر امجد،مخدوم زاہد،زاہد محمود صدیقی،حاجی بابر علی قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لاک ڈان کے باعث گزشتہ سال معاشی طور پر انتہائی پرشکن گزرا تاجر برادری ابھی سنبھلی نہیں تھی کہ اب حکومت نے پھر پابندیاں لاگو کردیں جو کہ تاجر برادری کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنیں گیں تاجر پولیس بلیک میلنگ کا نشانہ بنیں گے اور انفرادی و اجتعمائی طور پر معاشی مشکلات کا شکار ہوں گے جس سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے تاجروں کو کاروبار کے لیے ریلیف دے جمعہ کی چھٹی بحال رکھی جائے اور مارکیٹیں بند کرنے کا وقت رات 8بجے کیا جائے تاجر برادری ہر ممکن تعاون کرے گی اجلاس میں چوہدری غلام سرور،علی اصغر،ملک خالد،معراج قریشی،شفقت خان،علی بھائی،شیخ جمیل،شیخ آصف،خواجہ عقیل،محمد سلیم دیگر نے شرکت کی ملتان۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرزضلع ملتان کے صدر شیخ طاہر امجد،مخدوم زاہد،زاہد محمود صدیقی،حاجی بابر علی قریشی اندرون شہر کی مارکیٹوں کے تاجر نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں اجلاس میں چوہدری غلام سرور،علی اصغر،ملک خالد،معراج قریشی،شفقت خان،علی بھائی،شیخ جمیل،شیخ آصف،خواجہ عقیل،محمد سلیم دیگرشریک ہیں۔
فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -