نیب کی تاریخ میں پہلی بارریٹائرڈ ڈی جی کی دوبارہ تقرری

نیب کی تاریخ میں پہلی بارریٹائرڈ ڈی جی کی دوبارہ تقرری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) کی تاریخ میں پہلی بار ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی ریٹائرمنٹ پر دوبارہ تقرری کی گئی۔ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فاروق ناصراعوان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سال کیلئے مزید تقرری کردی گئی۔صدر مملکت عارف علوی نے فاروق ناصر اعوان کی ایک سال کیلئے تقرری کی منظوری دیدی۔جیو نیوز نے صدارتی منظوری کے حکم نامے کی نقل حاصل کرلی، سمری چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال اور وزارت قانون کی منظوری سے صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق فارو ق ناصراعوان مالم جبہ اور بی آر ٹی پشاور کیسز کی نگرانی کررہے ہیں، ان دونوں کیسز میں کوئی قبل ذکر گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

 ڈی جی تقرری

مزید :

صفحہ اول -