حکومت اور اسکے اتحادیوں نے مل کر سینیٹ چیئر مین کو کامیاب کرایا: امین الحق 

    حکومت اور اسکے اتحادیوں نے مل کر سینیٹ چیئر مین کو کامیاب کرایا: امین ...

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنا لوجی سیدامین الحق نے کہاہے کہ حکومت اور اس کے اتحادیوں نے مل کر سینیٹ چیئرمین کو کامیاب کرایا، ایم کیو ایم لینے والا نہیں دینے والا ہاتھ ہے، ٹک ٹاک سمیت ایسی ایپ کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے، وزیراعظم کا وژن ڈیجیٹل پاکستان ہے،جبکہ خواتین کو با اختیار بنانا ہمارے منشور کا حصہ ہے،ہم وزارت آئی ٹی میں بھی خواتین کی نمائندگی کو بڑھا رہے ہیں،۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو مقامی ہوٹل میں صحت کہانی ٹیلی ہیلتھ کمپنی سرمایہ کاری سے متعلق تقریب خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹررضاباقر،چیئرپرسن صحت کہانی ہیلتھ کمپنی ڈاکٹر عفت رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے 2022 میں ملک میں فائیو جی جبکہ 2023 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے جدید اون لائن ووٹنگ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں براڈبینڈ کی سہولت بڑھانے کے لئے ہم نے 22 ارب روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ڈیجیٹل پاکستان ہے،جبکہ خواتین کو با اختیار بنانا ہمارے منشور کا حصہ ہے،ہم  وزارت آئی ٹی میں بھی خواتین کی نمائندگی کو بڑھا رہے ہیں۔ امین الحق نے کہا کہ میرا تعلق لبرل سیاسی جماعت سے ہے،ہماری خواتین مختلف شعبوں میں خواتین کے لئے کام کررہی ہ ہیں،میں نے وزیر بنتے ہی اداروں میں خواتین کی نمائندگی جائزہ لیا،کراچی سے 21 فیصد جبکہ پشاور سے 33 فیصد خواتین کی شمولیت ہے،ہماری خواہش ہے کہ خواتین کا حصہ 50 فیصد تک ہو،صحت کہانی سے میری فیملی بھی جڑی ہوئی ہے،اس صحت ایپ کے استعمال کے لئے آپکو براڈ بینڈ کی ضرورت ہے،وزیر اعظم پاکستان کا خواب ہے کہ ہمارا ملک ڈیجیٹل پاکستان بنے،بڑے شہروں میں کنکشن کی اتنے مسائل نہیں ہیں،لیکن اندرونی علاقوں میں یہ سب سے بڑا ممسئلہ رہا ہے،31 ماہ میں منسٹری 22 بلین کی سرمایہ کاری کی ہے،تربت کے ساتھ بھی 2 بلین کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کررہے ہیں جس سے بلوچستان کا نیٹ ورک بہتر ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ میں سے 18 کروڑ کے پاس آج موبائل موجود ہے،9 کروڑ پاکستانی اس وقت براڈ بینڈ استعمال کررہے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ 22 کروڑ لوگ موبائل براڈ بینڈ استعمال کریں۔ میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر نے کہاکہ دوسری پارٹی کے لوگ بکے ایم کیوایم کے نہیں، ہمارے دونوں سینیٹر تعلیم یافتہ متوسط طبقے سے ہیں۔ٹک ٹاک ایپ کی بندش پر امین الحق نے کہاکہ ٹک ٹاک سمیت ایسی ایپ کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہییامین الحق نے کہا کہ پی ٹی اے ان معاملات کو دیکھ رہی ہے جبکہ انٹرنیٹ پر فراڈ کو ایف آئی اے دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی بقا، فحاشی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈ اکٹر رضا باقر نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے پرخصوصی توجہ جارہی ہے،پاکستان میں آئی ٹی ایک ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے جو ہمارے ملک کیلئے خوشی کا موقع ہے، ابھی یہ شعبہ مزید ایکسپوزر کا حامل ہے،اسٹیٹ بینک نے راست پالیسی متعارف کروائی جوکہ امریکہ کے پاس بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ فروری2021 میں ہم نے فارن ایکسچینج پالیسی میں تبدیلی کی ہے،تمام تر اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے نئی پالیسی بنائی،نئی پالیسی  بیرون ممالک سے پاکستان پیسے لانے میں مددگار ثابت ہوگی،اسٹیٹ بینک نے اسٹاٹ اپس میں بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کے لئے بھی آسانیاں کی ہیں،بریک اپ ویلیوکاتصور اس سے قبل نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی جانب سے بہت درخواستیں موصول ہوئی تھیں کہ باہر کی سروس پر اسٹیٹ بینک کی اجازت میں ریلیف دیا جائے،اسٹیٹ بینک نے کچھ کمپنیز کی لسٹ تیار کی جس سے بغیر اجازت سروس لی جاسکتی ہے،اس سروس کے  ذریعہ کے دو لاکھ ڈالر بغیر کسی مشکل کے منگوائے جاسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عفت رضا  نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں اعتدال ہونا چاہئے،خواتین کے ساتھ بہت سے مقامات پر برابری کا سلوک نہیں،صحت کہانی ان خواتین کے لئے  مثال ہے جو معاشرے کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -