ناصر حسین شاہ کی شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

     ناصر حسین شاہ کی شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصر حسین شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاست میں ایسے رویوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے،شہباز گل ہمارے سخت مخالف ہیں، لیکن اس قسم کے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔پیرکو جاری اپنے مذمتی بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ خان صاحب نے جس سیاسی کلچر کو پروان چڑھایا آج اس کی ایک جھلک سامنے آئی ہے۔خان صاحب ہم تو آپ کو کہتے رہے کہ حد سے آگے نہ بڑھیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی تربیت کا نتیجہ ہے۔دوسروں کی لیڈرشپ پر گرے ہوئے جملے کسنے کا رد عمل تو آئے گا۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب اب بھی وقت ہے، سیاست میں ذاتی حملے اور پر تشدد رویوں کی نفی کریں۔پاکستان سب سے اہم ہے، اگر ایسے رویے جاری رہے تو کوئی بچ نہیں پائے گا

مزید :

صفحہ اول -