وزیر اعلیٰ محمود خان کی شہید ایڈیشنل ایس ایچ او نیاز محمد آفریدی کیلئے بلند درجات کیلئے دعا اور لواحقین سے تعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان کی شہید ایڈیشنل ایس ایچ او نیاز محمد آفریدی کیلئے بلند ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع خیبر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او نیاز محمد آفریدی کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔  یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے جوانمردی کے ساتھ سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے پر شہید کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -