یہودی سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا: مولانا ہدایت اللہ

  یہودی سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا: مولانا ہدایت اللہ

  

 شیر گڑھ (نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت اللہ نے کہاہے کہ دینی مدارس اسلام کی قلعے ہیں ان مدارس کو میلی آنکھوں سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکالیں گے ہم یہودی سازشوں کوکبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے انصاف اور ریاست مدینہ کے نام پر بننے والی حکومت میں عورت مارچ اور آزادی مارچ کی وجہ سے بے حیائی اور فحاشی عروج پر ہے جبکہ اسلامی اقدار اورروایات کے خلاف بھی گہری سازشیں ہورہی ہیں ملک میں عوام کے تعاون سے بننے والے مساجد کو غیر قانونی قراردے کر شہید کئے جارہے ہیں جبکہ حکومتی سرپرستی اور تعاون سے مندراورسنیماگھر تعمیر کئے جارہے ہیں دینی مدارس میں پڑھنے والے لاکھوں طلباء کرام، علماء کرام اور پاکستان کے غیور مسلمان ان سازشوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم حکومت سے امدادکے لئے بھیک نہیں مانگیں گے لیکن حکومتی ادارے ہمیں بے جا تنگ کرنا بھی بند کریں دینی مدارس اور اس سے نکلنے والے علماء وفضلاء اسلام کے چشمے اور ذخیرہ ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے دارالعلوم مرکز العلوم اسلامیہ پیرسدی ضلع مردان میں سالانہ جلسہ دستار بندی کی تقریب سے خطاب میں کیا تقریب میں 28فضلاء 82طلباء وطالبات ناظرہ اور15طلباء ترجمہ قرآن کی دستاربندی ممتاز علماء کرام کے ہاتھوں سے کی گئی تقریب سے جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیر غلام رسول سابق امیر جماعت اسلامی ضلع مردان مولانا سلطان محمدنائب امیر جماعت اسلامی ضلع مردان ونائب مہتمم دارالعلوم مفتاح العلوم ہشتنغروکلے شیخ الحدیث والقرآن مولانا صفی اللہ دارالعلوم کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد یوسف المعروف ماما استاد دارالعلوم ہذٰا کے مہتمم مفتی جاوید اقبال، مولانا شبیر احمد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ قرآن وسنت کے اصولوں اور علوم پر عمل کرنے سے ہی کامیابی ممکن ہے ہمارے حکمران اور اسلامی ممالک کے اکثر سربراہان اللہ کی خوشنودی کی بجائے امریکہ کی خوشنودی میں لگے ہوئے ہیں اس لئے ہمیں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے ہمیں امریکہ کی بجائے دونوں جہانوں کے مالک اللہ کی خوشنودی اور اطاعت اختیار کرنا ہوگا تب اصل میں ہم کامیاب ہوں گے انہوں نے کہاکہ اسلام ہمیں امن وبھائی چارے کا درس دیتاہے اس میں امیر غریب سب برابر ہوتے ہیں اسلام ہی نے گورے پر کالے کو عربی کو عجمی پر فوقیت ختم کی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی اور کہاکہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم سے زیادہ دینی تعلیم پر توجہ دینی ہوگی تب ہم دنیا وآخرت میں کامیاب ہوں 

مزید :

صفحہ اول -