19 مارچ کو عمران خان انٹر چینج پل چوکی میں جلسہ سے خطاب کرینگے

19 مارچ کو عمران خان انٹر چینج پل چوکی میں جلسہ سے خطاب کرینگے

  

بٹ خیلہ(بیورو رپورٹ) مالاکنڈسے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبل سابق صوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ اورڈیڈک  کمیٹی مالاکنڈکے چئیرمین ضلعی صدرپیرمصورخان غازی نے کہاہے کہ 19مارچ کوتحریک انصاف کے مرکزی چئیرمین وزیراعظم عمران خان ملک احمدباباانٹرچینج پل چوکی میں ایک عظیم الیشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے مالاکنڈکے ہزارو کارکنان جوق درجوق شرکت کریں گے ضلعی کابینہ کے اراکین زیادہ سے زیادہ لوگوں کوشامل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں کیونکہ جلسہ کی کامیابی مالاکنڈکے کارکنوں کے کامیابی ہے ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ اورپیرمصورخان غازی نے مشترکہ ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محمداسحاق غٹ دا،محمدافضل خان،جمال خان صادق شاہ باچا،امیربادشاہ،سجادخان،غلام خالق،افتخارخان،یعقوب خان،شکیل خان ایڈوکیٹ،پیرصفدرشاہ،وغیرہ نے شرکت کی۔اس موقع پرکابینہ کے تمام اراکین نے جلسہ کوکامیاب بنانے کیلئے مختلف تجاویز دیدی گئی اس موقع پرانہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے اب عمران خان کوعوام کے دلوں پرحکمرانی کررہی ہے انشا ء اللہ 19مارچ کوجلسہ کامیاب ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -