اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 3زخمی 

اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 3زخمی 

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی جانب سے رینجرز کی گاڑی نزدیک دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق اورنگی ٹاون میں دھماکا نصب شدہ بم سے کیا گیا۔ ممکنہ طور پر بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔دھماکے کے نتیجے میں کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قر یبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا اورنگی ٹاؤن نمبر 5 کے قریب قانون نافذ کرنیوالے ادارے کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر حملہ کیا گیا جس سے قانون نافذ کرنیو الے اداروں کی دو موبائل زد میں آئیں، ملزمان مو ٹر سائیکل پر تھے اور کریکر بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بعدازاں ایس ایس پی ویسٹ نصب شدہ مواد سے دھماکے کی تصدیق کی۔دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی نفر ی جائے واقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -