دارالامان و سیف ہاؤسز کو محکمہ ترقی نسواں سندھ کے سپرد کردیا گیا

  دارالامان و سیف ہاؤسز کو محکمہ ترقی نسواں سندھ کے سپرد کردیا گیا

  

کرا چی(اسٹاف رپورٹر) دارالامان و سیف ہاؤسز کو محکمہ ترقی نسواں سندھ کے سپرد کردیا گیا،اس ضمن میں چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔اس سے قبل دونوں ادارے محکمہ سماجی بہبود کے پاس تھے۔صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے دارالامان و سیف ہاؤسز کا محکمہ ترقی نسواں سندھ میں انضمام کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ ہمارا عزم ہے کہ محکمہ ترقی نسواں میں شامل ہونے والے اداروں کو مکمل خوش اسلوبی سے چلائیں۔انہوں نے کہا کہ ان اداروں کا آپسی تعلق بنتا ہے، خواتین کے امور سے متعلق بیشتر مقدمات میں دونوں اداروں کے درمیان فاصلے سے کئی بار پریشانی کا سامنا رہتا تھا تاہم اب ان اداروں کے انضمام سے باہمی رابطہ مزید مضبوط ہوگا اور تمام کام باآسانی ہونے کی امید ہے. انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں سندھ بھر میں پوری مستعدی سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے اور ہمارا عزم ہے کہ مستقبل میں بھی محکمے کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی. یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ادارے محکمہ سماجی بہبود سندھ کے زیر انتظام تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -