کورنگی گلزار کالونی گھر سے  لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

    کورنگی گلزار کالونی گھر سے  لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی گھر سے لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی گلزار کالونی سے 22سالہ سعدیہ دختر خیبر گل کی لاش ایمبولنس میں جناح اسپتال لائی گئی اس اطلاع پر پولیس بھی اسپتال پہنچ گئی، ہیڈ محرر تصور نے بتایا کہ متوفیہ لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ انکی بیٹی  نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھر میں دوپٹے کی مددسے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، پولیس کے مطابق متوفیہ کے اہلخانہ بغیر کارروائی لاش لیکر چلے گئے تاہم پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -