کوریئر آفس پرچھاپہ، بیرون ملک بک کروائے گئے پارسلز سے ہیروئن برآمد

کوریئر آفس پرچھاپہ، بیرون ملک بک کروائے گئے پارسلز سے ہیروئن برآمد

  

کراچی(کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کویئر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر بیرون ممالک کے لیے بک کروائے گئے 3 پارسلز میں سے منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق شہر کی مختلف نجی کوریئر کمپنیز کے دفاتر پر کارروائیاں کی گئیں جس کے دوران برطانیہ کے لیے بک کروائے گئے 2 پارسلز سے 1400گرام ہیروئن برآمد کی گئی، پارسل کے اندرموجودمنشیات گتے کے ڈبوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق ایک دوسری کوریئر کمپنی کے دفترپر کی گئی کارروائی کے دوران بحرین کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 970گرام آئس برآمد کی گئی، مذکورہ پارسل میں موجود آئس کو خواتین کے جوتوں میں چھپایا گیا تھا۔مرتضی چورنگی لانڈھی پر کارروائی کے دوران ملزمان بلال اورعزیز کے قبضے سے 72کلوگرام چرس برآمد ہوئی، سہراب گوٹھ پر کارروائی کے دوران ملزم ضیا سے 3کلوگرام چرس برآمد ہوئی، گرفتارملزم بین الصوبائی گروہ کا کارندہ ہے، منشیات اسملنگ کے حوالے سے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -