سوات، بیٹے کی فائرنگ سے ماں،2 بھائیوں سمیت 5 افراد قتل

سوات، بیٹے کی فائرنگ سے ماں،2 بھائیوں سمیت 5 افراد قتل
سوات، بیٹے کی فائرنگ سے ماں،2 بھائیوں سمیت 5 افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں،دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے علاقے دیوالئی میں ملزم کی فائرنگ سے پانچ افرادجاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں ماں ، دو بھائی، بھابھی اور بھانجا شامل ہے،ملزم کی فائرنگ سے دو بھابھیاں اور ایک بھتیجا بھی زخمی ہوا، قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔